ملک اشرف : ہائیکورٹ نے پرویزالہیٰ سےاہلیہ کی ملاقات کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے دس اگست کو ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے سابق وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں شوہر پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ درخواستگزار اسکی دونوں بیٹیوں اور بیٹے اور پوتے کو جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات کرادی گئی ہے۔ یہ ملاقات 27جولائی کو کروا دی گئی ہے ، عدالت نے حکم دیا کہ درخواستگزار قیصرہ الہی کی اُن کے شوہر کیساتھ ملاقات کراکے اس کے بارے میں عدالت آگاہ کیا جائے۔ قیصرہ الہی نے شوہر پرویز الہی سے ملاقات کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ہائیکورٹ نے پرویزالہیٰ کو اپنی اہلیہ سےملاقات کی اجازت دے دی
8 Aug, 2023 | 03:28 PM