ویب ڈیسک : ـ پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نگران پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 35 فیصد اورپنشن میں 17.5 فیصد اضافے کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیردل کی جانب سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق گریڈ1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ ، گریڈ17سے 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں30 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
ریٹائرڈملازمین کی تنخواہوں میں17.5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین پینشن میں 5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا،17.5فیصد اضافہ کا اطلاق یکم اگست سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین پرنہیں ہوگا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو نوٹیفکشن ارسال کردیا۔ تنخواہوں اورپینشن میں اضافہ کا اطلاق یکم اگست 2023 سے ہوگا۔