ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادرک کی قیمت کا نیا ریکارڈ

Jinger price in open market, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ دلاور: سبزی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں فروخت ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں فرق بدستور برقرار ہے۔

پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 52 روپے فی کلو بازار میں 65 کلو میں فروخت, ٹماٹر درجہ اول سرکاری قیمت 130 روپے جبکہ منڈی میں 145 روپے کلو میں فروخت, لہسن دیسی سرکاری نرخ 235 جبکہ بازار میں 300, ادرک کا سرکاری ریٹ 890 روپے فی کلو  ہو گیالیکن بازار میں ادرک 970 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے, ادرک اس سے قبل 12 دسمبر 2020 کو  900 روپے فی کلو فروخت ہوا تھا، اب گزشتہ کئی روز سے اس کی کھلی مارکیٹ میں قیمت 900 روپے سے کہیں زیادہ ہے اور آج ادرک 970 روپے کلو  تک پہنچ گیا ہے۔ مارکیٹ زرائع اس کی وجہ قیمتوں مین عمومی اضافہ اور ادرک کی سپلائی محدود ہونے کو قرار دیتے ہیں۔ تاہم مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نہ ہونا  ادرک کی سرکاری قیمت اور کھلی مارکیٹ کی قیمت میں 80 روپے کا فرق ہونے کی وجہ ہے۔

  سبز مرچ اول ریٹ لسٹ کیمطابق 95 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 100, ریٹ لسٹ کیمطابق آلو 70 بازار میں 80, لیموں دیسی سرکاری قیمت 120 روپے کلو بازار میں 150, بھنڈی سرکاری نرخ 105 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 120 روپے, بینگن سرکاری ریٹ 130 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 140 روپے کلو, بند گوبھی ریٹ لسٹ کے مطابق 66 جبکہ مارکیٹ میں 80, شملہ مرچ سرکاری ریٹ 165 جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے, کھیرا دیسی سرکاری ریٹ کے مطابق 86 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 90 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سبزی فروش سبزیوں کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کروانے میں مکمل ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔