ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیجنڈری ریورس سوِنگ باولر سرفراز نواز کی پنشن بحال, فاسٹ باولنگ رضاکارانہ سکھائیں گے

Sarfraz Nawaz Penshion, PCB, Pakistan Cricket Board, Zaka Ashraf, City42
کیپشن: File Photo سرفراز نواز نے 15 مارچ 1979 کو میلبورن میں 33 گیندوں کا شہرہ آفاق اسپیل  کیا، جس میں انہوں نے صرف ایک رن دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اس اننگز میں 86 رنز کے عوض 9  وکٹیں گرانے کی بہترین  پرفارمنس پیش کی اور پاکستان کو آسٹریلیا پر یادگار فتح دلوائی۔ آج ذکا اشرف نے ان کی کئی سال سے رکی ہوئی پینشن بحال کر دی ہے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ  ذکا اشرف نے پیر کو پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز سے ملاقات کیاور ان کی جنوری 2017 سے بلا معاوضہ ایکس گریشیا ادائیگیوں سے متعلق بقایا معاملات کو حل  کر دیا۔
 
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سابق کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ کی موجودگی میں ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ذکاء اشرف نے پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت ادائیگیوں کے تصفیہ کے لیے چیک  سرفراز نواز کےحوالے کیا اور سرفراز نواز کو غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق انتظامیہ کی جانب سےلیجنڈری باولرسرفراز نواز کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف  ورزی کا جواز بنا کر  تادیبی کارروائیاں کرتے ہوئے اضافی ادائیگیاں بند کر دی گئی تھیں۔ سرفراز نواز نے پی سی بی کو ضابطہ اخلاق کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے اور پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت انہیں ایکس گریشیا کی ادائیگیاں اب دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔

ذکا اشرف نے کہا کہ “میں ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر کو ایسی حالت میں دیکھ کر پریشان ہوا ۔ سرفراز نواز کو ان کی جائز پنشن سے محروم دیکھ کر میں واقعتاً پریشان ہوا۔ یہ مایوس کن ہے کہ پچھلی انتظامیہ نے پی سی بی کے خزانے کو ذاتی عناد نکالنےکے لیے استعمال کیا۔
 
"کسی بھی کرکٹر کو اس صورتحال سے گزرنا نہیں چاہیے جس کا سامنا مسٹر سرفراز نواز کو کرنا پڑا، اور میں ہر سابق اور موجودہ کرکٹر، بین الاقوامی یا ڈومیسٹک تمام کرکٹرز کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پی سی بی انہیں اپنا اثاثہ سمجھتا ہے اور زندگی کے ہر مرحلے پر ان کا خیال رکھے گا۔ اور ہر ممکن طریقے سے. وہ اپنے کرکٹ بورڈ کی طرف سے پیار اور عزت کے مستحق ہیں۔

سرفراز نواز نے اس موقر پر کہا کہ میں نے تقریباً چھ سال بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور پی سی بی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مجھے خوشی ہے کہ ذکاء اشرف نے میری پنشن بحال کر دی ہے۔ میری صحت کو دیکھتے ہوئے، میں اس اقدام کے لیے خاص طور پر شکر گزار ہوں۔ رضاکارانہ طور پر، میں کرکٹ کی ترقی کے لیے تیز باولروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بورڈ کو  رضاکارانہ اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔‘‘

میلبورن میں 33 گیندوں کا شہرہ آفاق اسپیل

سرفراز نواز نے 1969 سے 1984 تک پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ اور 45 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ انہوں نے 15 مارچ 1979 کو میلبورن میں 33 گیندوں کا شہرہ آفاق اسپیل  کیا، جس میں انہوں نے صرف ایک رن دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اس اننگز میں 86 رنز کے عوض 9  وکٹیں گرانے کی بہترین  پرفارمنس پیش کی جس کی وجہ سے پاکستان کو آسٹریلیا میں دوسرا ٹیسٹ جیتنے میں مدد ملی۔

دائیں ہاتھ کے تیز  باولر سرفراز نواز نے 32.75 کی اوسط سے 177 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے میں 23.22 رنز پر 63 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 24.62 کی اوسط سے 1005 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں باولنگ کی کئی ٹیکنیکس پر عبور حاصل تھا اور صاف ستھرے کھلاڑی کی حیثیت سے انہیں ہمیشہ اضافی عزت سے نوازا جاتا رہا۔