ہربنس پورہ میں گورنمنٹ سکول کی چھت گر گئی

8 Aug, 2023 | 11:20 AM

 مانیٹرنگ ڈیسک: ہربنس پورہ کے علاقے قلندرپورہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے برآمدے کی خستہ ہال چھت گرگئی، خوش قسمتی سے یہ واقعہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران پیش آیا اور اسی وجہ سے  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول قلندرپورہ کی 2 منزلہ عمارت کے برآمدے کی خستہ ہال چھت کا کچھ حصہ اچانک گرگیا۔محکمہ تعلیم کے ذرائع نے تصدیق کی کہ اس حادثے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا البتہ  برآمدے کی چھت کی مرمت کا کام جلد کرادیا جائے گا۔

مزیدخبریں