پٹرولیم صارفین کیلئے بری خبر، قیمت میں مزید 22 روپے اضافہ؟

8 Aug, 2023 | 09:31 AM

Sughra Afzal

مانیٹرنگ ڈیسک: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بُری خبر، رواں ماہ کی 16 تاریخ سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا عندیہ دیا گیا ۔
 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے کی سطح کے قریب پہنچ جائیں گی۔ 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے تک جبکہ پٹرول کی قیمت میں 13 روپے تک اضافے  متوقع ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں ریفائنڈ تیل کی قیمت 111 ڈالرز جبکہ پٹرول کی قیمت 97 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ۔

واضح رہے کہ یکم اگست کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔ اسحاق ڈار کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ۔

مزیدخبریں