میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کا 65واں یوم شہادت، افواج پاکستان کی جانب سے شاندار خراج عقیدت

8 Aug, 2023 | 12:00 AM

احمد منصور : افواج پاکستان، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے  میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے 65ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق میجر طفیل محمد شہید  نشان حیدر کا اعزاز پانے والے دوسرے شہید ہیں۔ انہوں نے 1958  میں مشرقی پاکستان کے  لکشمی پور سیکٹر میں جرأت اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ میجر طفیل محمد شہید کی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی گئیں پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی  یاد دلاتی ہے۔

آئیں ان شہدا کو یاد کریں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے۔ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ 

مزیدخبریں