شاہ محمود قریشی نے بیٹی کو ٹکٹ دینے کی وجہ بتا دی

8 Aug, 2022 | 09:13 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنی صاحبزادی کو ٹکٹ جاری کرنے کی وضاحت کردی، کہا  مجھے کارکنوں کے جذبات کا احترام ہے لیکن میں نے انتہائی دیانتداری کیساتھ پارٹی کے مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو انتخابات میں کھڑا کرنے کی وضاحت بتائی،  شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ان کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں بیٹی کو ٹکٹ دیا،عمران خان کا بیانیہ آگے بڑھانے کیلئے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہیں،عمران خان کی اجازت سے بیٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

 وائس چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مجھے پیپلزپارٹی نے ڈھونڈ کر وزارت خارجہ دی تھی، یوسف رضا گیلانی اتنی بات کریں جتنی ان کی حیثیت ہے، حیران ہوں ابھی تک بلاول کا اسرائیلی حملے پر کوئی بیان نہیں آیا۔

واضح رہے کہ 17 جولائی کو ہونے والے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ملتان کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 سے زین قریشی کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی۔

مزیدخبریں