(زاہد چوہدری)حالیہ بارشوں کے ساتھ مچھروں کی افزائش میں اضافہ ، 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور مریض کی تصدیق ، 673 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کر دیا گیا ۔
بارشوں کے وقفے وقفے سے جاری سلسلہ کے باعث شہر میں مچھروں کی پرورش کا عمل تیز ہوگیا ہے اور شہر کے تمام علاقوں سے ڈینگی لاروا ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے ایک اور مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی جانب سے شہر کے مزید 673 مقامات سے ڈینگی لارو برآمد کیا گیا جسے تلف کر دیا گیا۔