‏پاک فوج میں تقرر و تبادلے

8 Aug, 2022 | 06:50 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ کور کمانڈر پشاور تعینات تھے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ملٹری سیکرٹری پاکستان آرمی ہوں گے۔

مزیدخبریں