(ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی طرف سے مزے مزے کے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس سے صارف اپنا نمبر چھپا سکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال نے زندگی کو مزید آسان بنا دیا ہے جبکہ کچھ مشکلات کا بھی سامنے ہے، صارفین کی پرائیویسی اور ایسی دیگر معلومات ہیک ہونے کا بھی خطرہ ہے، دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے، واٹس ایپ میں ایسے فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جارہا ہے جس سے صارفین اپنے فون نمبر کو مخصوص گروپس یا کمیونٹی سے چھپا سکیں گے۔
ہائیڈ یور فون نمبر نامی اس فیچر پر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر کام کیا جارہا ہے اور آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ میٹا کی زیرملکیت ایپ میں ہونے والی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo نے اس فیچر کے بارے میں بتایا۔
اس فیچر کے تحت جب آپ کسی گروپ میں شمولیت اختیار کریں گے تو فون نمبر فوری طور پر ہائیڈ ہوجائے گا، البتہ صارف کی مرضی ہو تو وہ فون نمبر شیئر کرسکتا ہے۔فی الحال یہ فیچر گروپ یا کمیونٹی تک ہی محدود ہوگا۔