پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی بجائے لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ

8 Aug, 2022 | 06:11 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب  ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا،پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست جلسے کا مقام تبدیل کردیا، پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ 

تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں میں مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کی بجائے لاہور ہاکی سٹیڈیم میں 13 اگست کو جلسہ کرے گی۔جلسے میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت حکومت کےخلاف پاور شو کرےگی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف  نے14 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ 14 اگست کو حکومت مخالف وفاقی دارالحکومت میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ یہ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔

مزید برآں ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اس میگا شو میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد  آئیں گے اور جلسے سے خطاب میں ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔ 

مزیدخبریں