وزیر اعلی پنجاب نے اپنے پرنسپل سیکرٹری کی درخواست مسترد کر دی

8 Aug, 2022 | 05:37 PM

Imran Fayyaz

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے اپنے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی ، وزیر اعلی کی جانب سے محمد خان بھٹی کو معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کر دی گئی۔
پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی محمد خان بھٹی کی جانب سے 15 اگست سے دس روز کے لیے لندن جانے کے لیے رخصت کی درخواست دی گی تھی تاہم وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے محمد خان بھٹی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی معمول کے مطابق بطور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی ہی اپنے فرائض انجام دیتے رہے گے ، اس سے قبل خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ بیوکریسی کی جانب سے محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری تعنیاتی پر اعتراضات کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی سے انہیں واپس اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوانے کی اپیل کی گئی تھیں  جس کے پیش نظر محمد خان بھٹی نے خود کو وزیر اعلی کی صوابدید پر چھوڑ کر دس روز کے لیے لندن جانے کی درخوست کی تھی جس کے بعد انہوں نے واپس اسمبلی سیکرٹریٹ اپنے فرایض انجام دینے تھے لیکن وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے محمد خان بھٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بطور پرنسپل سیکرٹری ہی اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں