ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ہیرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے ایک اور بڑا سرپرائز

Arshad Nadeem wins gold medal at the Commonwealth Games
کیپشن: Arshad Nadeem
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی)صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور خان نے قومی ہیرو   ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گاؤں میں سٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور خان کا کہناتھا کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں ان کا استقبال میں خود کروں گا، ارشد ندیم سمیت کامن ویلتھ گیمز میں مڈلز لینے والے تمام اتھلیٹس کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، ارشد ندیم پر پوری قوم کو فخر  ہے، ارشد ندیم کو پہلے بھی سپورٹس سہولیات دیں اب بھی ہرممکن سہولیات دیں گے۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب کا کہناتھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کے لئےبھرپور اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو  میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer