ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس سروس کتنے دن بند رہے گی؟

Metro bus service closed Lahore
کیپشن: Metro bus service closed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موبائل سروس کے بعد لاہور میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی،  اورنج لائن ٹرین نو اور دس محرم کو شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور میں میٹرو بس سروس نو محرم کو جزوی طور پر بند ہے ۔ میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جارہی ہے جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک سروس معطل ہے۔دس محرم کو سکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا ۔ اورنج لائن ٹرین نو اور دس محرم کو شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں نویں ،دسویں اور گیارہویں محرم کے دوران مختلف علاقوں میں موبایل سروس بند کرنے رہے گی،جی 6 , 7 ,8اور 9 کے گردونواح میں موبائل سروس عاشورہ کے دونوں روز بند رہے گی،جی سیریرز کے سیکٹر میں صبح نو بجے سے رات بارہ بجے تک سروس بند رہے گی۔

آئی ٹین میں بھی عاشورہ کے دونوں میں موبایل سروس بند رہے گی،آئی ٹین میں نویں محرم کی رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک،آئی ٹین میں بروز عاشورہ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک سروس بند رہے گی۔

بری امام کے علاقے میں گیارہ محرم کو صبح نو بجے سے رات دس بجے تک سروس بند رہے گی،موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس کے علاقوں میں بند ہو گی جبکہ باقی شہر میں معمول کے مطابق سروس برقرار رہے گی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer