ویب ڈیسک: 14 اگست کو جشن آزادی کے موقع پر پریشر ہارن اور سائلنسر کے بغیر والی موٹر سائیکلوں کےاستعمال پر پشاور انتظامیہ کی جانب سے پابندی لگا دی گئی۔
یوم آزادی کے موقع پر ایسے عناصر (پریشر ہارن اور برسٹ سائلنسر) جو ماحول میں شور اور پریشانی پیدا کرتے ہیں ان سے عوام کو بچانے کہ لیے پشاور انتظامیہ کی جانب پابندی عائد کی گئی ہےاوردفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
انتظامیہ نے خبردار کیا کہ 14 اگست کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں اور عوام کو پریشان کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔
منچلے ہوجائیں خبردار ،یوم آزادی پر دفعہ 144 نافذ
8 Aug, 2022 | 04:04 PM