پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائد

8 Aug, 2022 | 03:26 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نئے حکم نامے میں پولیس کو ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔۔محکمہ داخلہ پنجاب نے حکم نامہ تمام اضلاع کی پولیس کو جاری کیا ہے ۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کئے جائیں۔

 لاہور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے روز جلوسوں نکالےگئے ہیں اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ملک بھر میں خصوصا حساس شہروں اور علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس، رینجرز اور فوج کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

قیام امن کے لیے حساس مقامات پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند کردی گئی ہے، علاوہ ازیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
 

مزیدخبریں