شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

8 Aug, 2022 | 03:01 PM

ویب ڈیسک:پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ٹو بھی سر کر لی۔

ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر نے والے 20 سالہ شہروز کاشف کا تعلق لاہور سے ہے، یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے جو انہوں نے سر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہروز چند دنوں میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، جو ان کی دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی۔

اگر وہ اس میں کامیاب ہو گئے تو 10چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن جائیں گے، خیال رہے کہ شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

شہروز کاشف  2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے۔

مزیدخبریں