ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کومہنگائی سے کب چھٹکارا ملے گا؟گورنر اسٹیٹ بینک نے بتادیا

state bank of Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگلے 11 سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے 2 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے یہ بھی بتایا ہے کہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک رہیں گے۔