ویب ڈیسک:ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر مزید 3 جانیں لے گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.23 فیصد تک جاپہنچی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت ( این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.23 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 451 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 628 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 163 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔