پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بڑااعلان کردیا

8 Aug, 2022 | 09:29 AM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کی شب اسلام آباد میں بڑا پاور شو کرنے کے ساتھ 14 اگست کا جشن بھی جلسے میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماوں نے بھی شر کت کی، اجلاس میں 13 اگست کی شب اسلام آباد میں جلسہ کرنے اور جلسے میں ہی 14 اگست آزادی کا جشن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق   پی ٹی آئی کے اس میگا پاور شو کیلیے ایک لاکھ افراد کو جلسے میں لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو ذ مہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اس میگا شو میں شرکت کیلیے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد  آئیں گے اور جلسے سے خطاب میں ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت مخالف جارحانہ حکمت عملی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پاور شو کے ذریعے پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کرے گی اور حکومت کو اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے واضح پیغام دے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں نئے انتخابات کے لیے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بھی غور وخوض کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ جلد چیلنج کرنے کی منظوری دے دی۔

مزیدخبریں