پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

8 Aug, 2022 | 09:19 AM

ویب ڈیسک: پاکستان اسپورٹس بورڈ  نے کامن ویلتھ گیمز  کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان اسپورٹس پالیسی کے تحت دیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ  کے ڈی جی آصف زمان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقا میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم سمیت تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لےجایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

مزیدخبریں