ڈانسر گرل نورا فتیحی کی دیسی لُک کے چرچے؛ ویڈیو مقبول ہوگئی

8 Aug, 2021 | 07:25 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ و معروف ڈانسر نورا فتیحی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں،  نورا فتیحی نے اس بار اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں سبز انار کلی فراک پہنی ہوئی ہے،  لاکھوں کی مالیت کا عام سا لباس سوشل میڈیا پر زیر بحث بن گیا۔

  تفصیلات کے مطابق ڈانسر گرل نورا فتیحی اپنے حیرت انگیز ڈانس کے سبب بھارت سمیت دنیا بھر میں مداح رکھتی ہیں,گزشتہ دن نورا فتیحی نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر کچھ تصویریں شیئر کیں جس میں انہیں ہلکے سبز رنگ کے جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے، ڈانسر گرل نےاس سےپہلے بھی کئی مہنگے لباسوں میں فوٹو شوٹ کروایا مگر اس جوڑے نے  نورا فتیحی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا۔

 نورا فتیحی کا یہ جوڑا ہر خواتین کی پہلی پسند اور ہر دور میں ٹرینڈ پر رہنے والی چکن کاری سے بنا ہوا ہے،نورا فتیحی کی سبز انار کلی فراک کے ساتھ چکن کاری کا یہ دوپٹہ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہو گیا، نورا فتیحی کی اس لباس میں تصویر مداحوں کو خوب بھا گئی او ان پوسٹس پر لاکھوں کی تعداد میں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آنے لگے۔

ہمیشہ مغربی لباس زیب تن کرنے والی  نورا فتیحی اس مشرقی لباس میں خوب جچ رہی ہیں،لباس کے ساتھ ساتھ نورا فتیحی کی مسکراہٹ نے مداحوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

 نورا فتیحی کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بھارتی ڈیزائنر کی جانب سے تیار کردہ سادہ مگر مہنگا اور دلکش لباس ہلکے پھلکے زیورات کے ساتھ پہن ہوا ہے،نورا فاتیحی کے اس لباس کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بتائی جا رہی ہے۔

 نورا فتیحی کینیڈا کی ڈانسر اور اداکارہ ہیں ،بالی ووڈ فلموں اور ویڈیو گانوں میں جلوگرہونے کے بعد انہیں کافی شہرت ملی،انہوں نے دلبر،  ساکی ساکی، ناچ میری رانی اور دیگر جیسے بہت سے ہٹ گانوں میں پرفارم کیا، بھارتی شو بگ باس 9 میں بھی نظر آئیں۔

مزیدخبریں