فائرنگ سےسابق ایم این اے جمشیددستی کا بھائی قتل

8 Aug, 2021 | 07:04 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: مظفرگڑھ،تھرمل چوک پرسابق ایم این اے جمشیدخان دستی کے بھائی مشتاق دستی پر فائرنگ،  مشتاق خان موقع پر جابحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے جمشید دستی کے بڑے بھائی مشتاق خان پہلوان ایک فیصلہ میں موجود تھے،  بہاری کالونی کے قریب دوسرے فریق نے فائر کردیا جس سے مشتاق خان دستی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق مقتول مشتاق دستی تنازعہ کے فیصلہ کے لیے پنچایت میں موجود تھے کہ ایک فریق نے فائرنگ کردی۔ مخالفین کی  فائرنگ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی کو ابدی نیند سلا دیا۔

مزیدخبریں