ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالب علموں کیلئے نئے داخلوں و صفر سمسٹر پالیسی کی منظوری

student admission
کیپشن: admission
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی سنڈیکیٹ کا 64 واں اجلاس، یونیورسٹی کےلئےمالی سال 2021-22 کا سالانہ بجٹ منظور، ایل ایل بی (آنرز) اور بی ایف اے (پینٹنگ) سمیت نئے ڈگری پروگرامز کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی سنڈیکیٹ کا 64 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کی صدارت میں ہوا۔ سنڈیکیٹ کے 15 ممبران، نامور رائٹس ایکٹوسٹ حنا جیلانی اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ساجدہ حیدر ، ممبران پنجاب اسمبلی شوانا بشیر، خرم اعجاز چٹھہ، ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول آمین، لاہور بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مرزا حبیب،یونیورسٹی کے ڈینز کے علاوہ ہائیر ایجوکیشن، خزانہ ، قانون اور پارلیمانی امور کے محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سنڈیکیٹ نے مالی سال 2021-22 کے لئے یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی، جی سی یو اکیڈمک قونصل کے 24 ویں اور 25 ویں اجلاسوں کی سفارشات پر بھی رضامندی کا اظہار کیا۔ ان سفارشات میں نئے تعلیمی پروگرامز کے علاوہ نئے تدریسی شعبہ جات اور انسٹیٹیوٹس بھی شامل تھے۔ سنڈیکیٹ ممبران نے ایونگ پروگرامز کو مارنگ پروگرامز کے معیار پر لانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔