شہرکےمختلف علاقوں میں بارش 

8 Aug, 2021 | 05:06 PM

Imran Fayyaz

سٹی42:شہرکےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کینال روڈ،ٹاؤن شپ،جوہرٹاؤن  سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش ہوئی۔کمشنر محمد عثمان نے تمام محکموں کو فیلڈ میں رہنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ڈسپوزل سٹیشنز فعال ،سکشن مشینز،ڈی واٹرنگ مشینیں فیلڈ میں ہونی چاہیں۔،کمشنرمحمدعثمان نے ہدایت کی کہ اےسیزاورواساڈائریکٹرز اپنے علاقوں کافوری دورہ کریں،سورنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی مراکز الرٹ رہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا افسران عملہ سمیت ایریاز میں خود موجود رہیں جبکہ  بارشی سورنگ پوائنٹس پر افرادی و مکینیکل وسائل یقینی بنائیں۔

دوسری جانب واسا نے شہر میں بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لئے میگا پلان پر کام شروع کردیا ، واسا نے آٹھ مزید واٹر سٹوریج ٹینکس جبکہ فیروز پور روڈ پر نیا ٹرنک سیور ڈالنے کے لئے 3 ارب 50 کروڑ مانگ لئے ہیں اور سمری محکمہ ہاؤسنگ کے توسط سے وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لئے ارسال کردی۔

مزیدخبریں