ٹوکیو اولمپکس کا سہرا کس ملک کے سر سجا؟ جانئے

8 Aug, 2021 | 03:54 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ٹوکیو اولمپکس اختتام پذیر، تمام 339 مقابلوں میں میڈلز کا فیصلہ ہو گیا۔ امریکا نے 39 طلائی تمغوں سمیت 113 میڈلز جیت کر اولمپکس کا میلہ لوٹ لیا۔ چین نے دوسری اور جاپان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق کھیلوں کا عالمی ایونٹ اختتام پذیرہوگیا، سولہ روز تک جاری رہنے والے ٹوکیو اولمپکس کے تمام 339 مقابلوں میں میڈلز کا فیصلہ ہو گیا۔ امریکا نے 39 طلائی اور 41 چاندی کے تمغوں سمیت 113 میڈلز حاصل کئے اور ٹوکیو اولمپکس میں پہلے نمبر پر رہا۔ چین نے 38 گولڈ اور 32 سلور میڈلز سمیت 88 تمغے حاصل کئے اور ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
جاپان نے 27 طلائی تمغوں کیساتھ تیسری، برطانیہ نے 22 گولڈ میڈلز جیت کر چوتھی اور روس نے 20 طلائی تمغوں کیساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کے آخری روز تیرہ گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا۔ امریکا نے خواتین کے باسکٹ بال، 400 میٹر رِلے ریس اور والی بال مقابلوں میں 3 گولڈ میڈلز جیت کر چین سے اولمپکس کی پہلی پوزیشن چھین لی۔

مزیدخبریں