برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

8 Aug, 2021 | 03:39 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  رسدکے مقابلے میں طلب میں کمی کے باعث مرغی کا گوشت 6 روپے کلو سستا ہو گیا  جس کے بعد مرغی کا گوشت 187 روپے سے کم ہو کر 181 روپے فی کلو ہو گیا  جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 117روپے اور پرچون ریٹ 125 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔فارمی انڈے 147 روپے فی درجن فروخت کئے گئے  جبکہ انڈوں کی پیٹی 4290 روپے کی ہو گئی۔

 مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی پر شہریوں نے قدرے اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن  قیمت میں استحکام نہ ہونے پر  تشویش میں مبتلا ہیں  شہریوں کے مطابق قیمتوں مستحکم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ شہریوں  کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے  تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے ۔

مزیدخبریں