ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفاری پارک میں خاتون چیتے کا شکار بن گئی

Tiger attack women
کیپشن: Tiger attack women
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک چلی میں واقع سفاری پارک میں کام کرنیوالی خاتون چیتے کا شکار بن گئی۔

چیتا بلی کی نسل سے تعلق رکھتا ہے، یہ ایک آدم خور درندہ جانور ہے۔ شکار کرتے وقت اس کا زیادہ تر انحصار رفتار پر ہوتا ہے جو 120 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، یہ رفتار کرۂ ارض پر اور کوئی جانور نہیں پا سکتا، چیتا 0 سے 100کلومیٹر کی رفتار صرف 3.5 سیکنڈ میں حاصل کر لیتا ہے۔

جنوبی امریکا کے ملک چلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، سفاری پارک کی نوجوان ملازمہ ایک چیتے کے منہ کا نوالہ بن گئی، سفاری پارک میں اچانک چیتے نے خاتون کی گردن پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، خاتون سفاری پارک کے عملے میں شامل تھیں جو صفائی ستھرائی چیتوں، شیروں وغیرہ کی دیکھ بھال کا کام کرتی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ غفلت کے باعث پیش آیا، خاتون کو اس بات کا اندازہ نہیں ہوا کہ صفائی کے دوران چیتے کا پنجرا کھلا ہوا ہے، اسی دوران چیتے نے خاتون پر اچانک حملہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer