ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیجانب سےپاکستان میں تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینزکامعائنہ کیا، بالآخریہ دکھائی دینے لگاہےکہ پاکستان میں ہمیں ایسےانتخابات میسر آئیں گےجن میں حصہ لینےوالےتمام امیدوار نتائج تسلیم کرینگے۔
وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کی طرف سے پاکستانی ساختہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کیا ایسا لگتا ہے کہ آخر کار ہمارے پاکستان میں انتخابات ہوں گے جہاں تمام مدمقابل نتائج کو قبول کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان نے شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباددی۔
Inspecting Pakistani-made electronic voting machines by our Science & Technology Ministry. Looks like finally we will have elections in Pakistan where all contestants will accept the results . Congratulations to Shibli Faraz and his team. pic.twitter.com/9UySGvhiU0
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2021
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے معائنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمرے میں ہونے والی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں، اس میں پارلیمان اور اپوزیشن کی رائے شامل نہیں کیا ریٹرنگ افسران، انتخابی عملے کو اغوا اور ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنے کا ڈرامہ کررہےہیں کیا الیکڑانک ووٹنگ مشین ریٹرننگ افسران کے اغوا کی سوچ روک سکتی ہیں؟
عمران صاحب مشینوں کے معائنے چھوڑیں، ووٹ چوری اور فراڈ کیسے ختم ہوگا، اسکی بات کریں انتخابی نتائج کے تاخیر سے اعلان کی کیا وجوہات ہیں، وہ قوم کو بتائیں، ڈرامے نہ کریں۔