ریکارڈ ہولڈر چمگادڑ کو بلی نے موت کےگھاٹ اتار دیا

8 Aug, 2021 | 01:17 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: برطانیہ سے روس تک کا ریکارڈ سفر کرنے والی ننھی چمگادڑ کو بلی نے مار ڈالا۔

اولمپیئن کہلائی جانے والی ریکارڈ ہولڈر چمگادڑ، بلی کے حملے میں ہلاک ہوگئی۔ ننھی چمگادڑ نے برطانیہ سے روس تک 1200 میل کا ریکارڈ سفر کیا تھا، یہ برطانیہ اور یورپ بھر میں کسی چمگادڑ کا کیا جانے والا سب سے لمبا سفر ہے جس نے برطانیہ میں بننے والے ایسے تمام رکارڈز پاش پاش کردیے تھے۔

نتوسیس پائپسٹریل نامی مادہ چمگادڑ لندن سے روسی علاقے پیسکوف پہنچی تھی مگر وہاں زندگی کی بجائے موت اس کی منتظر تھی۔ ننھی چمگادڑ کو آوارہ بلی نے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ننھی چمگادڑ کی جسامت ایک انسانی انگوٹھے جتنی اور وزن صرف آٹھ گرام تھا۔ اسے جولائی میں پیسکوف کی رہائشی روسی خاتون سویتلانا نے دریافت کیا تھا۔ اس کے پر ،،،پر لندن کے چڑیا گھر کی مہر لگی ہوئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مادہ چمگادڑ خود تو زندہ نہ رہ سکی مگر اس کا سفر دلچسپ سائنسی معلومات سامنے لے آیا۔ اس سے چمگادڑوں کی نقل مکانی سے متعلق پہیلی حل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں