پسند کی شادی کرنے پر اہلخانہ نے لڑکی کو رسیوں سے باندھ دیا

8 Aug, 2021 | 12:30 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: پسند کی شادی کرنے پر اہل خانہ نے مبینہ طور پر گھر میں لڑکی کو رسیوں سے باندھ دیا.

تفصیلات کے مطابق لڑکی کے شہر نے الزام عائد کیا ہے کہ ہم نے اپریل میں پسند کی شادی کی. لڑکی کے اہلخانہ نے کہا کہ لڑکی کو گھر بھیج دو ہم باقاعدہ رخصتی کریں گے. گھر لے جا کر لڑکی کو اس کے والدین نے تشدد کا نشانہ بنایا، میری بیوی میرے پاس واپس آنا چاہتی ہے. میری بیوی کو اس کے والدین دوسری شادی کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں.

لڑکے کا کہنا تھا کہ دوسری شادی سے انکار پر میری بیوی کو تشدد کرکے گھر میں باندھ کررکھا گیا۔ گزشتہ روز میں اپنی بیوی کو لینے گیا، تو میرے سسر نے مجھ پر تشدد کیا. میں گلبرگ اور گلشن تھانے گیا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی. میرے سسر نے گلبرگ تھانے میں سب کے سامنے میرا نکاح نامہ پھاڑ دیا. عادل نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ 

مزیدخبریں