ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوستوں کو برگرپارٹی کرنا مہنگا پڑ گیا

Burger Party
کیپشن: Burger Party
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینٹ(جمال الدین جمالی) آٹھ دوستوں کو رات گیارہ بجے برگر پارٹی کرنا مہنگا پڑ گیا، رات تھانے میں گزارنی پڑی، عدالت نے نوجوانوں کو اچھی زندگی گزارنے کا موقع دیتے ہوئے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ 

پولیس نے مناواں کےعلاقے میں آٹھ نوجوانوں کو آوارہ گردی کرنے اور رات گئے تک باہر گھومنے پر گرفتار کرکے کینٹ کچہری میں پیش کیا, تھانہ مناواں نے ملزمان کیخلاف آوارہ گردی کا پرچہ کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شیخ حبیب اللہ نے کیس پر سماعت کی ۔نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم رات کو برگر کھانے نکلے ہوئے تھے ہم نے مل کر گھومنے اور برگر کھانے کا پروگرام بنایا تھا، نہیں جانتے تھے کہ پولیس آوارہ گرد سمجھ کر گرفتار کر لے گی۔

عدالت نے ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا,عدالت نے قرار دیا کہ نوجوانوں سے غلطی ہوئی مقدمہ ختم نہ کیا گیا تو ان کی زندگی خراب ہو جائے گی، عدالت نے نوجوانوں کو رہائی دے دی۔

Sughra Afzal

Content Writer