وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان دوریاں

8 Aug, 2020 | 06:49 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان دوریاں ، دورہ لاہور میں وزیر اعظم عمران خان کا وزیر اعلی سے رویہ موضوع بحث بن گیا۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران انکا رویہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ نوضوع بحث بن گیا۔ ذرائع کے مطابق ماضی کی نسبت اس دورے میں وزیر اعظم نے عثمان بزدار سے باقائدہ ملاقات نہیں کی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے سرد رویے کی وجہ نیب کا کیس ہے یا سیاسی دباو بھی ہوسکتا ہے اور سیاسی حلقوں کے اندر اس حوالے چہ میگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے سب سے پہلی ملاقات وزیرقانون بشارت راجہ نے کی ، بشارت راجہ نے مختلف ایشوز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔  دورہ لاہور میں وزیراعظم کا رویہ وزیراعلی کے ساتھ خشک رہا- فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں شکایات کے انبار لگنے پر بھی وزیراعظم وزیراعلی سے نالاں نظر آئے۔

مزیدخبریں