ریسٹورینٹ کھولنے کیلئے ایس او پیز جاری

8 Aug, 2020 | 05:46 PM

Malik Sultan Awan

(قیصر کھوکھر) فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کھولنے کے لیے حکومتی ایس او پیز تیار، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایس او پیز جاری کردیے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) محمد عثمان  کے مطابق فاسٹ فوڈ اور ریسٹورینٹ کے ڈائننگ ہال میں سوشل پارٹیز کی اجازت نہیں ہو گی۔ ڈائننگ ہال میں 100 کی بجائے 50 فیصد تک لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہو گی۔ساٹھ سال زائد عمر والے شہریوں کو ریسٹورینٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ریسٹورینٹ میں ہر ٹیبل کے درمیان 6 فیٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ ریسٹورینٹ میں پلے ایریاز بند رکھے جائیں گے۔ایس و پیز کے مطابق ریسٹورینٹ میں سوشل ڈسٹینسگ کا خاص خیال رکھا جائے۔

 سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ہدایت کی کہ رسٹورینٹ انتظامیہ اور ورکز گلوز اور ماسک کا استعمال لازمی کریں گے۔شہریوں کو بھی بغیر ماسک کے ریسٹورینٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ ہر کھانے کی ٹیبل پر ریسٹورینٹ انتظامیہ پر سینٹائزر رکھنا لازمی ہو گا۔

ریسٹورینٹ میں بوفے ایریاز میں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ ویٹرز کسمٹر کو بوفے ایریاز سے خود کھانا تقسیم کرسکیں گے، علاوہ ازیں کسٹمرز کی ریسٹورینٹ آمد پر ٹمپریچر سکینرز سے سکیننگ لازمی ہو گی۔

مزیدخبریں