وزیراعظم کےسخت احکامات، کرپٹ پولیس، بیورکریسی کے افسران کی شامت آگئی

8 Aug, 2020 | 02:56 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)نااہل اور کرپٹ پولیس اور بیورکریسی کے افسران ہوشیار، وزیراعظم کی پنجاب بیوروکریسی اور پولیس میں کرپٹ اور نااہل لوگوں کی فہرست تیار کرنے کے احکامات دے دیئے گے.

تفصیلات کے مطابق بیوروکریسی اور پولیس میں نااہل اور کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کی فہرستیں تیار کرنے کےاحکامات وزیراعظم کی جانب سے جاری کردیئے گئے ہیں- وزیراعظم عمران خان نے مختلف اضلاع سے ممبران اسمبلی کی جانب سے شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات دیئے ہیں- وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف سخت ایکشن اور پنجاب کے تمام اضلاع میں جزا و سزا کا قانون بھی متعارف کروانے کی بھی ہدایات کی ہیں-

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت پنجاب نے  اینٹی کرپشن کے اپنے ملازمین ہی بدعنوانی,ریکارڈ میں ردوبدل سمیت دیگر جرائم میں ملوث نکلےتھے،گزشتہ3ماہ کے دوران اینٹی کرپشن کی اپنے محکمہ کی 10کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی گئی,چھ کو ملازمت سے برطرف بھی کردیا گیا.اینٹی کرپشن میں فائلیں غائب کرنا,ریکارڈ میں ردوبدل کرکے من پسند افراد کو فائدہ پہنچانا اور انکوائریوں کو سرد خانے میں ڈالنا معمول بن چکا ہے۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن نے گزشتہ تین ماہ کے دوران سائلین کی شکایات پر محکمہ اینٹی کرپشن کے دس ملازمین کے خلاف کارروائی کی تھی۔اینٹی کرپشن کےانسپکٹر سعید بابو,سب انجینئرفہیم حنیف بھٹی ,انصر فاروق مان کو اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی کے الزامات پر محکمہ سے برطرف کیاگیاتھا۔

دوسری جانب حکومت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کو فوری او ایس ڈی بنا دیا ہے۔گزشتہ دنوں پنجاب کے شہرگجرات میں معدنیات کےٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کا سکینڈل بھی سامنا آگیا تھا۔ زوہیب مشتاق کو مبینہ نشے کے حالت میں ایک کار سوار کا گاڑی کی ٹکر ی،حادثے کے موقع پولیس نے تحقیقات کرتے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  زوہیب مشتاق کو گرفتار کر لیا اور بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔

مزیدخبریں