ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ قتل، قاتل بیوی نکلی

8 Aug, 2020 | 12:35 PM

Shazia Bashir

 سٹی42: گھریلو جھگڑے کا افسوسناک انجام، جوہڑ ٹاؤن میں صبح سویرے   ڈپٹی ڈائریکٹر واسا شاہد حفیظ بیوی کے ہاتھوں قتل، پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ہی ملزمہ کی غلط بیانی کا پردہ فاش کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں قتل کی افسوسناک واردات ہوئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ کی بیوی نے ان کو  قتل کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ کی بیوی نے  خود کو زخمی کرکے نامعلوم افراد پرقتل کا الزام لگایا، ملزمہ شہلا کوحراست میں لے لیا گیا ہے، مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ  بھی درج ہوگیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حفیظ کا اپنی بیوی کے ساتھ جگھڑا ہوا تھا،  ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیوی نے ہی اپنے خاوند کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیوی نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی زخمی کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر نے شوہر کے قتل کا الزام نامعلوم افراد پر لگایا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ  ابتدائ تفتیش میں پتہ چلا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیوی نے ہی اسے قتل کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیوی شہلہ قتل کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال زیر علاج رہی، ڈپٹی ڈائریکٹر کے بھائ کی جانب سے بھابی کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی تھی اور ملزمہ پولیس حراست میں ہے۔

مزیدخبریں