ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کا حال بتانے والوں نے پورا ہفتہ با رش کی نوید سنادی

موسم کا حال بتانے والوں نے پورا ہفتہ با رش کی نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

غوث الاعظم روڈ (جنید ریاض،عفیفہ نصر) کہیں دھوپ، کہیں چھاؤں، شہر کا موسم جزوی ابرآلود، محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہرکردیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  9 اگست سے لے کر 11 اگست تک طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔ جبکہ صبح  کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شام میں نمی کا تناسب 62  فیصد رہا۔

 

  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہےگا،  کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شام نمی کا تناسب 63 فیصد تک رہے گا.

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے اگلا پورا ہفتہ بارش کی پیش گوئی کی ہے، اتوار سے اگلے اتوار تک لاہور میں بارش متوقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  9 اگست سے لے کر 11 اگست تک طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں، ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی جانب سے ہدایات جاری کردیں ہیں، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے بلا تعطل آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ 

ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ نالوں کی صفائی کا ارسر نو جائزہ لیا جائے اور ضرورت کے مطابق صفائی میں کسی قسم کی کوتائی نہ برتی جائے۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ مزید بارشوں سے پہلے ہیوی مشنری کو سٹینڈ بائے رکھا جائے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer