شہرمیں کورونا کے مزید69 کیس سامنے آگئے

8 Aug, 2020 | 09:15 AM

Shazia Bashir

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا وائرس کے صرف 42 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج، شہر میں69 نئے کیسز سامنے آئے، تاہم 24 گھنٹے کے دوران کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے صرف 42 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج، شہر میں69 نئے کیسز سامنے آئے، تاہم 24 گھنٹے کے دوران کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔  گنگا رام، سروسز، کوٹ خواجہ سعید، یکی گیٹ، سید مٹھا، میاں منشی اور سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کوئی بھی مریض زیر علاج نہیں۔

 

 شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 42 مریض زیر علاج  ہیں جن میں سے سرکاری ہسپتالوں میں 29 اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 13 مریض زیر علاج ہیں۔  سرکاری ہسپتالوں میں 12 اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 2 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں 4 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 گنگا رام، سروسز، کوٹ خواجہ سعید، یکی گیٹ، سید مٹھا، میاں منشی اور سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کورونا کا کوئی مریض داخل نہیں ہے، شہر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 47798 اور اموات 830 ہیں۔ پنجاب بھر میں بھی کرونا وائرس کے 192 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اور 2 اموات ہوئی ہیں۔ 

 

صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2164 اور کیسز 94040 ہوگئی ہے۔ اب تک پنجاب بھر میں کورونا سے 86086 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد853 ہو گئی۔

 

 ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 177 مریضوں نے کورونا کو شکست دی، کورونا وائرس سے 2 مزید اموات کے بعد کل تعداد2 ہزار164 ہوچکی ہے جبکہ اب تک7 لاکھ6  ہزار581 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں