ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی کی جانب سے اساتذہ کیلئے بڑا اعزاز

ایچ ای سی کی جانب سے اساتذہ کیلئے بڑا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیز کے 52 اساتذہ کو ریسرچ ایوارڈز جاری کر دیے، کمیشن نے 438 اساتذہ کی درخواستیں ایوارڈز کے لیے مسترد کردی ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کو آؤٹ سٹینڈنگ ریسرچ ایوارڈز جاری کر دیے، ریسرچ ایوارڈز کے لیے 490 اساتذہ نے درخواستیں ایچ ای سی میں جمع کرائی تھیں۔ سکروٹنی کے بعد 37 اساتذہ کو بہترین تحقیقی مقالہ ایوارڈ جبکہ 8 اساتذہ کو ینگ سکالر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایچ ای سی نے 2009ء سے 2019ء تک 213 اساتذہ کو ریسرچ ایوارڈز سے نوازا ہے۔ اساتذہ کو ایوارڈز کے ساتھ ایک لاکھ روپے انعامی رقم بھی دی گئی ہے۔