فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بری خبر

8 Aug, 2019 | 05:42 PM

Shazia Bashir
Read more!

سعید احمد: 12اگست 2019 سے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات میں بڑا اضافہ، ایاٹا کنسولیٹیڈ ایکسچینج ریٹ پر ملکی کرنسی کی بجائے ڈالرز میں ٹکٹ کے پیسے وصول کرے گا، ملکی و غیر ملکی ائیرلائن کو آگاہ کر دیا گیا۔

پی آئی اے سمیت جتنی بھی ملکی اور غیر ملکی نجی ائر لائن اب ڈالرز میں ٹکٹس فروخت کریں گی. پاکستان بھر سے سفر کرنے والے مسافر ایجنٹس کو ایاٹا کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق ایجنٹ کو ڈالر ریٹ پر پاکستانی کرنسی بھی دے سکے گا جس سے ڈالر کے بڑھتے ریٹ نے ایک اور مسئلہ کھڑا کر دیا۔ پاکستان میں سب سے پہلے سعودی ائر لائن نے حج کے بعد عمرہ زائرین کے لیے کرایہ ڈالرز میں لینے کے حوالے سے تمام ایجنٹس کو اگاہ کر دیا ہے،.

سعودی ائر لائن نے اپنا جدہ کا کرایہ بغیر ٹیکس کے چار سو ڈالر تک اکانمی کلاس میں بغیر ٹیکس عمرہ کرایہ جاری کر دیا۔ ایاٹا نے بارہ اگست 2019 سے ڈالر  ریٹ لاگو کرنا لازم کر دیا، ذرائع کے مطابق قومی ائر لائن بھی ایاٹا کنسولیٹیڈ ریٹ پر ٹکٹس فروخت کرنے کے حوالے سے اپنالائحہ عمل دس اگست تک جاری کر دے گا۔

مزیدخبریں