ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیر معاملہ، پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنیکا فیصلہ

کشمیر معاملہ، پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)حکومت پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر پاک بھارت کشیدگی کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،وفاقی  وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ جب تک میں وزیرہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلےگی۔

وفاقی وزیر ریلوے   شیخ رشید نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے  کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق سب کچھ سازش کے تحت کیا ہے،ہم کشمیر کے معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے،ہم جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے ،امن چاہتے ہیں لیکن بھارت نے ہر لحاظ سے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر سے متعلق یک طرفہ اقدام پر پاکستان اور بھارت کےدرمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بھارت کو ان کی ٹرین مسافروں سمیت واپس لے جانے کا کہہ دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے بھارت کو خبردار کیا کہ سری نگر یروشلم نہیں ہے ، آئندہ سال جنگ بھی ہو سکتی ہے،جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer