(عثمان علیم) ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے تمام مجسٹریٹس کو عید سے قبل گراں فروشی پر بھاری جرمانے کرنے کی ہدایات جاری کردیں، ضلعی انتظامیہ نے عید سے قبل مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ڈی سی صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اوربڑے سٹوروں، دکانوں پر ریٹ لسٹ کو چیک کریں اورسرکاری ریٹ لسٹ کو آویزاں کروائیں اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورچارجنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور کسی صورت گراں فروشی کو برداشت نہ کیا جائے، تمام افسرتمام منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی بھی سخت مانیٹرنگ کریں۔