عید قربان میں چارروز باقی، بیوپاریوں میں جانوروں کے بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری

8 Aug, 2019 | 10:19 AM

Shazia Bashir

عثمان الیاس: عید قربان میں چار دن باقی رہ گئے، مویشی منڈیوں میں خریدار اور بیوپاریوں میں جانوروں کے بھاؤ تاؤ کا سلسلہ عروج پر ہے۔

عیدالضحی کی آمد کے موقع پر مویشی منڈیوں میں رونقیں عروج پر پہنچ گئی ہیں، کسی کو گائے لینی ہے تو کسی کو بکرا، مگر آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے باعث گاہک پریشان سے دکھائی دیتے ہیں۔ بیوپاری کہتے ہیں بادام کھلا کر اور دودھ پلا کر جانور پالا ہے، اتنی محنت کے بعد جانور کی قیمت مناسب ہے، بس خریدار اپنی مرضی کی قیمت دینا چاہتا ہے، مویشی منڈیوں میں بھاؤ تاؤ تو جاری ہے مگر خریداروں کی کوشش ہے کہ وہ خوبصورت اور بہترین جانور گھر لے کر جائیں۔

مزیدخبریں