العرب فارمیسی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار

8 Aug, 2019 | 10:09 AM

Shazia Bashir

عابد چوہدری: ٹاؤن شپ کے علاقے میں واقع العرب فارمیسی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو 25 ہزار کیش اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ٹاؤن شپ کے علاقے چودھری چوک میں واقع العرب فارمیسی میں ڈکیتی واردات کی سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو فارمیسی پہنچے جہاں ایک موٹرسائیکل پر باہر ہی موجود رہا جبکہ 2 ڈاکوؤں نے فارمیسی میں لوٹ مار کی۔

 سی سی ٹی وی میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے 25ہزارنقدی اور 3موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، دوسری جانب ایس پی صدر احسن سیف اللہ کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں