قربانی کا اونٹ نالے میں گرگیا

8 Aug, 2019 | 09:53 AM

Shazia Bashir

عابد چوہدری: سمن آباد ایل او ایس نالے میں قربانی کا اونٹ جا گرا، ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد اونٹ کو نالے سے باہر نکالا۔

سمن آباد کے علاقے ایل او ایس کے قریب قربانی کا اونٹ مالک سے رسی چھڑوا کر نالے میں جا گرا، اطلاع ملنے پر ریسکیو، کوئیک ریسپانس یونٹ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔  شہریوں کے ہجوم کے باعث ایل او ایس پر ٹریفک بھی جام رہی، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نالہ ڈھانپنے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد ایل اوایس نالے میں گرنے والے اونٹ کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

مزیدخبریں