شعیب صدیقی کامسلم لیگ ن کو کراراجواب

8 Aug, 2018 | 11:51 AM

وقار نیازی

مناظر علی: تحریک انصاف کے رہنماشعیب صدیقی نے کہاہے کہ کل4پولنگ سٹیشنز کی گنتی مکمل ہوئی تھی جس میں تحریک انصاف کے ایک ووٹ میں اضافہ ہواچارمستردہوئے ہیں۔فارم48کے بعددوبارہ گنتی کاجوازنہیں بنتا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی کا کہناتھا کہ ن لیگ کے وکیل نے بھی مکمل انویسٹی گیشن کی بات کی ہے اس کے علاوہ ن لیگ والے لسٹ دے رہے ہیں ،نہ ہی کانٹرچیک کروارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ گنتی ہوچکی ،دوبارہ جوازنہیں بنتا،فارم48بھی جاری ہوچکا ہے۔کل چار پو لنگ سٹیشنز میں گنتی کا عمل دوبارہ دوہرایا گیا جن میں پی ٹی آئی کے ایک ووٹ میں اضافہ ہو ااورچار مستردہوئے تھے۔

مزیدخبریں