ویب ڈیسک : 750روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی آئندہ قرعہ اندازی نیشنل سیونگ سینٹر پشاور میں ہوگی جو 15 اپریل کی صبح 10 بجے کی جائے گی۔
رواں سال 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی دوسری قرعہ اندازی پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ 15 اپریل کی صبح 10 بجے نیشنل سیونگ سینٹر میں ہوگی۔ قرعہ اندازی کے بعد مرکز کی جانب سے انعامات جیتنے والے تمام خوش نصیبوں کی فہرست جاری کرے گا۔
پہلا انعام (جیک پاٹ): 15 لاکھ روپے (ایک فاتح)
دوسرا انعام: 5 لاکھ روپے (3 فاتحین)
تیسرا انعام: 9,300 روپے (1,696 فاتحین)
انعامات جیتنے والے نیشنل سیونگز کی قریبی برانچوں میں جا کر اپنا انعام حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل رواں برس 2025 کی پہلی قرعہ اندازی ماہ جنوری میں منعقد ہوئی تھی۔ اس قرعہ اندازی میں 15 لاکھ مالیت کا پہلاانعام پرائز بانڈ نمبر 271541 نے جیتا تھا۔ 5 لاکھ روپے مالیت کا دوسرا انعام جن تین خوش نصیبوں نے جیتا۔ ان کے پرائز بانڈز نمبر 317904,496553 اور 800663 ہیں۔
واضح رہے کہ پرائز بانڈ کو پاکستان میں بچت کی سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اسے کسی بھی وقت کیش کیا جا سکتا ہے اور یہ میگا کیش پرائز جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔