ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  تاج حیدر کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا۔ 

Taj Haider Died, Senater Taj Haider, City42
کیپشن: کامریڈ تاج حیدر کی اسلام آباد میں ایک سرگرمی کے دوران سینئیر صحافی ور انسانی حقوق کے کارکن مرحوم آئی اے رحمان کے ساتھ فوٹو۔ تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پاکستان کی سول سوسائٹی کے ساتھ انٹرایکشن کے لئے بہت عرصہ تک فوکل پرسن کا کردار ادا کرتے رہے۔ سول سوسائٹی میں ان کی غیر معمولی صاف ستھری سیاسی زندگی کے سبب  ان کا غیر معمولی احترام کیا جاتا تھا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  سندھ  کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر  کے انتقال پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے کہا،  مرحوم کی وفات سے مجھ سمیت تمام کارکنوں  کو دلی صدمہ پہنچا۔

مراد علی شاہ نے کہا، تاج حیدر مرحوم کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جا  سکے گا۔

تاج حیدر زیرک، مدبر اور سلجھے ہوئے سیاسی رہنما تھے۔ تاج حیدر نے ہمیشہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے جدوجہد کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکن سینیٹر تاج حیدر کی وفات پر انکی اولاداور لواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ و پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔