ویب ڈیسک : بھارت کے نامور اداکار اور ریاست آندھرا پردیش کے ڈپٹی وزیراعلیٰ پون کلیان کا 8 سالہ بیٹا سنگاپور کے اسکول میں جھلس گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پون کلیان کا 8 سالہ بیٹا مارک شنکر سنگاپور کے اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ اسکول میں آتشزدگی کے واقعے میں مارک جھلس گئے اور ان کے ہاتھ اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔ آگ کا دھواں بھرجانے کے باعث بچے کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں اور سنگاپور کے مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
پون کلیان مقامی ضلع کے دورے پر تھے جہاں ان کو بیٹے کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی جس پر وہ فوری طور پر سنگاپور روانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ پون کلیان نے 3 شادیاں کی ہیں اور دو کو طلاق دی، تیسری بیوی سے ان کا ایک 8 سالہ بیٹا مارک شنکر ہے۔